ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نئی قومی تعلیمی پالیسی کا مقصد تعلیم کا بھگوا کرن:دھروا نارائن

نئی قومی تعلیمی پالیسی کا مقصد تعلیم کا بھگوا کرن:دھروا نارائن

Fri, 01 Oct 2021 14:30:58    S.O. News Service

بنگلورو،یکم اکتوبر(ایس او نیوز)کے پی سی سی کے کارگزار صدر دھروا نارائن نے الزام لگایا کہ ریاستی بی جے پی حکومت تعلیم کو بھگوار نگ میں رنگنے اور نجکاری کے مقصد کے تحت عجلت میں قومی تعلیمی پالیسی نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہاں کے پی سی سی دفتر میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دھرونارائن نے یہ الزام عائد کیا اورکہا کہ ملک بھر میں بی جے پی شعبہ تعلیم کو بھگوا رنگ میں رنگنے کی کوشش کررہی ہے اور کرناٹک میں نئی قومی تعلیمی پالیسی کا نفاذ اسی کا ایک حصہ ہے، جو ریاست کی خود مختاری اور جمہوری نظام کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کی وجہ سے شہری و دیہی غریب اور امیر طلبہ کے درمیان فاصلہ بڑھے گا اور اس پالیسی کے تعلق سے بغیر کسی بحث ومباحثہ کے ایوان پارلیمان میں کوئی بحث کئے بغیر عجلت میں جاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ای بی کی وجہ سے تعلیمی شعبہ متاثر ہوگا کیونکہ کسی بھی تعلیمی پالیسی کے نفاذ سے قبل اس کے دور اندیش نتائج پر غور کیا جاتا ہے لیکن یہ پالیسی غیر سائنسی ہے جو صرف فرضی تعلیم پر مبنی ہے۔ اس موقع پر این ایس یو آئی کے صدر کیرتی گنیش، نائب صدر جنیت، جنرل سکریٹری ماروتی، فاروق، رفیع،قومی کنوینر فہد اور کے پی سی سی میڈیا وماس کمیونکیشن شعبہ کے اسسٹنٹ کنوینر سلیم حاضر رہے۔


Share: